ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : ٹِپّر اور موٹر سائکل میں تصادم - 2 نوجوان ہلاک 

بنٹوال : ٹِپّر اور موٹر سائکل میں تصادم - 2 نوجوان ہلاک 

Wed, 15 Jun 2022 13:19:25    S.O. News Service

بنٹوال ،15؍ جون (ایس او نیوز) بنٹوال - موڈ بیدری روڈ پر ایک ٹِپّر اور موٹر سائکل کے بیچ تصادم پیش آیا جس کے نتیجہ میں بائک پر سوار دونوں نوجوان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت نتیش (28 سال) اور ششی دھر آچاریہ (27 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت بائک سوار نوجوان سداکٹّہ سے بنٹوال کی طرف جا رہے تھے اور ٹپر ٹرک مخالف سمت سے آ رہا تھا ۔ حادثہ میں زخمی ہوئے دونوں نوجوانوں کو فوری طور پر بنٹوال سرکاری اسپتال لے جایا گیا مگر وہاں ڈاکٹر نے ان کی موت واقع ہوجانے کی تصدیق کی ۔
    
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹپر ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور بے پروائی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا اور دو نوجوان دوست موت کا شکار ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر بائک کو ٹکر مارنے کے بعد ٹپر ڈرائیور وہاں رکے بغیر اپنی گاڑی لے کر موقع سے نکل بھاگا مگر عوام نے اس کا پیچھا کرکے کوڈکولی نامی مقام پر روک لیا اور پولیس کو اطلاع کر دی ۔


Share: